Surprise Me!

پل کی عدم موجودگی، طلبہ جان جوکھم میں ڈال کر دریا پار کرنے کیلئے مجبور

2025-07-28 0 Dailymotion

کٹھوعہ: صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع کے ’گھاٹ‘ اور ’گت‘ نامی دور افتادہ دیہات میں آباد تین سو نفوس کو دریا، کناروں پر بندھی ایک رسّی پر جھول کر پار کرنا پڑتا ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ نوجوان حتی بزرگوں اور علیل مریضوں کو بھی موت سے آنکھ مچولی کھیل کر اور جان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر سیوا دریا عبور کرنا پڑتا ہے۔

علاقے میں پُل کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہاں کے باشندے ایک رسّی سے بندھے جھولے سے دریا پار کرتے ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول جانے کے لیے ہر اس اس جوکھم بھرے سفر کرنے میں خوف محسوس ہوتا ہے کیونکہ اب تک نصف درجن سے زائد حادثات رونما ہوچکے ہیں جن میں بعض افراد عمر بھر کے لیے معذور بھی ہو چکے ہیں۔

جبکہ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انتظامیہ سے بار بار گزارشات کے باوجود یہاں پل کی تعمیر نہیں کی جا رہی ہے۔